ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شمال مشرقی کے لوگوں کو زیادہ آزادی ملنا چاہیے:ششی تھرور 

شمال مشرقی کے لوگوں کو زیادہ آزادی ملنا چاہیے:ششی تھرور 

Sat, 17 Mar 2018 21:34:21    S.O. News Service

نئی دہلی ،17؍ مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہا ہے کہ شمال مشرقی کے لوگوں کو خود مختاری اور آزادی دی جانی چاہئے اور اس فکرکو ختم کر دینا چاہئے کہ ایک ہی پالیسی سے ہر مسئلہ حل ہو سکتا ہے، کیونکہ وہاں ہر علاقے کے مسائل مختلف ہیں۔انہوں نے مسلح فورس (خصوصی طاقت)ایکٹ میں ترمیم کی حمایت کی۔تھرور کے مطابق یہ بہتر کرنے کے بجائے زیادہ نقصان ہورہا ہے۔تھرور نے کہاکہ مقامی لوگوں (شمال مشرقی کے لوگوں)کو ہر ممکن زیادہ سے زیادہ آزادی دیئے جانے کے بارے میں میرا واضح نقطہ نظر ہے۔انہوں نے علاقے میں ہر علاقے کی ضرورت اور حساسیت پر زیادہ توجہ دیئے جانے کا اعلان کیا۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ ایک ہی پالیسی اپنانے کے بجائے بہتر ہوگا کہ علاقے کے لئے کم از کم چھ مختلف نقطہ نظر ہوں کیونکہ ریاست کے اندر تمام مسائل ایک جیسے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ نظر انداز کرنے کی ایک عام بیماری ہو گئی ہے، لیکن اس کو نظر انداز کرنے کے بجائے اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔


Share: